دعوے دھرے کے دھرے رہ گیے:پنجاب حکومت اب تک گندم کا ایک دانہ بھی نہیں خرید سکی

صوبائی حکومت کی جانب سے ابھی تک گندم کی خریداری کے لیے کسی لا ئحہ عمل کا اعلان نہیں کیا جا سکا

چوہدری سرور حسین

اوکاڑہ: ملک کے سب سے بڑے صوبے کے کسان گندم کی سرکاری خریداری شروع نہ ہو سکنے کے سبب شدید تشویش میں مبتلا اور سراپا احتجاج ہیں۔ صوبائی حکومت کی جانب سے ابھی تک گندم کی خریداری کے لیے کسی لا ئحہ عمل کا اعلان نہیں کیا جا سکا۔

صوبہ پنجاب میں اب تک گندم کی سرکاری خریداری شروع نہ کیے جانے کے خلاف کسانوں کے احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔ ان احتجاجی مظاہروں، کسانوں کی گرفتاریوں اور ان پر لاٹھی چارج کے واقعات کے بعد بھی مبینہ طور پر پنجاب حکومت ابھی تک گندم کا ایک دانہ بھی نہیں خرید سکی۔

اس معاملے میں تشویش کی بات یہ بھی ہے کہ پنجاب کابینہ کے حالیہ اجلاس میں بھی گندم کی خریداری مہم کے شروع کیے جانے کی تاریخ کا کوئی اعلان نہیں ہو سکا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں