صدر ساہیوال پریس کلب رانا جا وید نثار کی والدہ کے ایصال ثواب کے لئے متحدہ اہلحدیث کے مر کزی امیر سید ضیاء اللہ شاہ بخاری کی دعا

گرینڈ گروپ پریس کلب لیڈر عزیز الحق گورائیہ،چئیرمین پریس کلب چو ہدری اشرف،پر نٹ میڈیاکے صدر رانا وحید،مقامی ایم پی اے ملک ارشد اور صحافیوں سمیت ساہیوال کی دیگر سیاسی،سماجی شخصیات کی شرکت

رانا وحید

ساہیوال:صدر ساہیوال پریس کلب رانا جا وید نثار کی والدہ کی وفات اور انکے ایصال ثواب کے لئے متحدہ اہلحدیث کے مر کزی امیر سید ضیاء اللہ شاہ بخاری نے دعا کی اور خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اولاد والدین کا اثاثہ ہوتے ہیں اور ہمیں ان کی وفات کے بعد ان کے بلند درجات کے لئے اذکار کے ساتھ ساتھ ان کے لئے فی سبیل اللہ،اللہ کی راہ میں خرچ بھی کرنا چا ہئے، جو ان کی نجات کا ذریعہ بن سکے۔انہوں نے کہا کہ موت بر حق ہے اور جو اس دنیا میں آئے گا اس کو موت کا ذائقہ چکھنا ہوگا۔ ہمیں اپنے آخری سفر کے لئے اللہ اور اللہ کی خوشنودی کے لئے قرآن مجید اور سنت نبوی پر عمل کرنا چا ہئے، جو ہماری نجات کا ذریعہ ثابت ہوگی۔ایصال ثواب کے مو قع پر گرینڈ گروپ پریس کلب لیڈر عزیز الحق گورائیہ،چئیر مین پریس کلب چو ہدری اشرف،پر نٹ میڈیاکے صدر رانا وحید،مقامی ایم پی اے ملک ارشد اور صحافیوں سمیت ساہیوال کی دیگر سیاسی،سماجی شخصیات بھی موجود تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں