جرمنی اسرائیل کو ہتھیار فراہم کرکے نسل کشی کنوینشن کی خلاف ورزی کر رہاہے،دائر درخواست میں مؤقف
کورٹ رپورٹر نوائے وقت
دی ہیگ:عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے) نے اسرائیل کو جرمن ہتھیاروں کی فروخت کے خلاف درخواست مسترد کردی۔
اسرائیل کو جرمن ہتھیاروں کی فروخت کے خلاف درخواست پر عالمی عدالت انصاف نے فیصلہ جاری کردیا۔
عدالت نے درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا موجودہ حالات میں آرٹیکل 41 کے استعمال کی ضرورت نہیں۔
بر اعظم امریکا کے وسطی ملک نکاراگوا کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ جرمنی اسرائیل کو ہتھیار فراہم کرکے نسل کشی کنوینشن کی خلاف ورزی کر رہاہے۔