ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے آسٹریلوی اسکواڈ کا اعلان، اہم کھلاڑی جگہ نہ بنا سکے

سپورٹس رپورٹر نوائے وقت

ملبرن:کرکٹ آسٹریلیا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا، اہم کھلاڑی اسکواڈ میں شامل نہ ہوسکے، آل راؤنڈر مچل مارش کو آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان بنا دیا گیا۔

جون سے شروع ہونے والے ٹی20 ورلڈکپ 2024 کے لیے آسٹریلیا نے اسکواڈ کا اعلان کیا ہے۔

’کینگروز‘ نے آج اپنے 15 کھلاڑیوں کے اسکواڈ کا اعلان کیا، فائنل اسکواڈ میں آل راؤنڈر مارکس اسٹوئنس، ٹم ڈیوڈ، اور کیمرون گرین کے ساتھ گلین میکسویل شامل ہیں۔

مچل مارش بطور کپتان ٹیم کی قیادت کریں گے۔

تجربہ کار بلے باز اسٹیو اسمتھ، جیک فریزر-میک گرگ، فاسٹ باؤلر جیسن بیرنڈورف اور آل راؤنڈر میٹ شارٹ جیسے بڑے نام اسکواڈ میں جگہ نہ بنا سکے۔

آسٹریلین اسکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے
مچل مارش، ایشٹن ایگر، پیٹ کمنز، ٹم ڈیوڈ، نیتھن ایلس، کیمرون گرین، جوش ہیزل ووڈ، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلیس، گلین میکسویل، مچل اسٹارک، مارکس اسٹونیس، میتھیو ویڈ، ڈیوڈ وارنر، ایڈم زمپا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں