ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساہیوال اورنگ زیب کا بمعہ جج محمدعارف خان نیازی سنٹرل جیل ساہیوال کا دورہ ،۔سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل جیل ساجدبیگ نے استقبال کیا ، معمولی جرائم میں ملوث 32 قیدی فوری رہا ،خواتین وارڈ،جیل ہسپتال،نوعمروارڈ،کچن اسیران اوردیگربارکس کا تفصیلی معائنہ

رانا وحید

ساہیوال:ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساہیوال اورنگ زیب نے سنٹرل جیل ساہیوال کا دورہ کیا۔سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل جیل ساجدبیگ نے ان کااستقبال کیا۔سینئرسول جج محمدعارف خان نیازی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اورنگ زیب نے خواتین وارڈ،جیل ہسپتال،نوعمروارڈ،کچن اسیران اوردیگربارکس کا تفصیلی معائنہ کیا۔ انہوں نے جیل انتظامیہ کی طرف سے کئے گئے اقدامات کو سراہا۔ انہوں نے معمولی جرائم میں ملوث 32اسیران کو فوری رہاکرنے کے احکامات دیے۔اس موقع پر انہوں نے اسیران سے عدالتوں کے متعلقہ سوالات بھی سنے اورانکوحل کرنے کے احکامات جاری کئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں