ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اوکاڑہ منصور امان کی ہدایات پر اوکاڑہ پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں تیز ،421 اشتہاری گرفتار، 7 خطرناک ڈکیت گینگ ٹریس، 4772500 روپے ریکورکیے گییے

رانا وحید

ساہیوال: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اوکاڑہ منصور امان کی ہدایات پر اوکاڑہ پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں تیز کر دیں، 682 ملزمان گرفتار، 24 اے کیٹگری سمیت 421 اشتہاری مجرمان گرفتار،ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کے دوران 92 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔74 عدد پسٹل 30 بور , بندوق 13، کاربین 4عدد، رائفل 2عدد اور ایک عدد ریوالور برآمد کیا گیا۔اوکاڑہ پولیس نے ماہ اپریل میں کارروائیاں کرتے ہوۓ 7 خطرناک ڈکیت گینگ ٹریس کیے ، 22 خطرناک ملزمان گرفتار کیے جن سے 4772500 روپے ریکوری کی گئ۔جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں مسلسل جاری رہیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں