رانا وحید
ساہیوال: کسان اتحاد ساہیوال کے 28 ورکرز کو احتجاج کرنے پر جیل بھیج دیا گیا تھا۔ ان کی ضمانتیں منظور ہوگئی ہے۔ڈی سی ساہیوال نے سات دن کے لیے نظر بندی کے آڈر جاری کیے تھے۔کسان اتحاد ساہیوال نے گندم کی فصل اور کھاد کے ریٹ پر گورنمنٹ کے خلاف احتجاج کرنے کا عندیہ دیا تھا۔کسان اتحاد کے ورکرر احسن الحق صدر ہڑپہ وسیم سرور جنرل سیکرٹری ساہیوال عمران حسین مظہر سہو، شاہ محمد وٹو 90 موڑ اور دیگر عہدیداران کو پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ ان کی ضمانتیں کنفرم ہوگئی ہے۔کسان اتحاد کے گرفتار ورکرز کو سنٹرل جیل ساہیوال منتقل کر دیا گیا تھا۔ کسان رہنماؤں کی ضمانتیں منظور ہوگئی ہے۔