کمپنی جانتے بوجھتے زندگیوں سے کھیلتی رہی……… ایسٹرازینیکا کووِڈ ویکسین سنگین بیماری کا سبب بن سکتی ہے، کمپنی کے اعتراف نے دنیا بھر میں خوف پھیلا دیا

کمپنی جانتے بوجھتے زندگیوں سے کھیلتی رہی………

ایسٹرازینیکا کووِڈ ویکسین سنگین بیماری کا سبب بن سکتی ہے، کمپنی کے اعتراف نے دنیا بھر میں خوف پھیلا دیا

کمپنی کے خلاف برطانیہ کی ہائی کورٹ میں تقریباً 51 مقدمات درج کیے گئے تھے کہ اس کووِڈ ویکسین کی وجہ سے متعدد اموات اور کیسز سامنے آچکے ہیں

اس ویکسین کے فوائد سے زیادہ نقصانات ہیں جس سے عوام کو محتاط رہنا چاہیے، یہ تھرومبوسس تھرومبوسائٹوپینیا سنڈروم (ٹی ٹی ایس) کا سبب بن سکتا ہے

برطانیہ نے دیگر ممالک کے ساتھ ساتھ پاکستان کو بھی ایسٹرازینیکا کووِڈ ویکسین دی تھی

ڈاکٹر اختر گلفام سے

لندن:کمپنی جانتے بوجھتے زندگیوں سے کھیلتی رہی۔ ملٹی نیشنل فارماسیوٹیکل کمپنی ایسٹرازینیکا (Astrazeneca) نے اعتراف کیا ہے کہ اس کی تیار کی گئی کووِڈ ویکسین سے اندرون جسم خون جمنے کی سنگین بیماری پیدا ہوسکتی ہے۔
برطانیہ نے دیگر ممالک کے ساتھ ساتھ پاکستان کو بھی ایسٹرازینیکا کووِڈ ویکسین دی تھی۔

برطانوی اور سوئیڈن کے اشتراک سے قائم کی گئی فارماسیوٹیکل کمپنی ایسٹرازینیکا نے پہلی بار برطانوی عدالت میں ایک کیس کے دوران اعتراف کیا کہ اس کی کووِڈ ویکسین جو آکسفورڈ یونیورسٹی کے ساتھ مِل کر تیار کی گئی ہے، خون جمنے کی ایک نایاب بیماری کا باعث بن سکتی ہے۔

کمپنی کے خلاف برطانیہ کی ہائی کورٹ میں تقریباً 51 مقدمات درج کیے گئے تھے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اس کووِڈ ویکسین کی وجہ سے متعدد اموات اور کیسز سامنے آچکے ہیں۔
ایسٹرازینیکا ویکسین وسیع پیمانے پر استعمال ہونے والی کووِڈ ویکسینز میں شامل رہی ہے تاہم اب ڈاکٹروں نے خبردار کیا ہے کہ اس ویکسین کے فوائد سے زیادہ نقصانات ہیں جس سے عوام کو محتاط رہنا چاہیے۔ یہ تھرومبوسس تھرومبوسائٹوپینیا سنڈروم (ٹی ٹی ایس) کا سبب بن سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں