بھارتی مسالوں کی ساکھ داؤ پر لگ گئی ، برآمدات پر خطرات کے بادل منڈلانے لگے،2.5 ارب ڈالرز کی برآمدات کا نقصان ہوگا

آدھے سے زیادہ مسالوں کی غیر ملکی ترسیل کو خطرہ لاحق ہے،کوالٹی کے مسئلے کو فوری حل کرنے کی ضرورت ہے،گلوبل ٹریڈ ریسرچ انشیٹیو

فوڈ رپورٹر نوائے وقت

واشنگٹن:بھارتی مسالوں کی ساکھ داؤ پر لگ گئی ہے، اور برآمدات پر خطرات کے بادل منڈلانے لگے ہیں۔

اقتصادی تھنک ٹینک گلوبل ٹریڈ ریسرچ انشیٹیو (جی ٹی آر آئی) نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ بھارت کے آدھے سے زیادہ مسالوں کی غیر ملکی ترسیل کو خطرہ لاحق ہے، ہندوستان کو اپنے مسالوں کی برآمدات کے حوالے سے کوالٹی کے مسئلے کو فوری حل کرنے کی ضرورت ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہر دن مزید ممالک ہندوستانی مسالوں کے معیار کے بارے میں تشویش کا اظہار کر رہے ہیں، جس سے انڈین مسالوں کی ساکھ داؤ پر لگ گئی ہے۔

بھارت مسالوں کے ضمن میں دنیا کا سب سے بڑا پروڈیوسر، صارف اور برآمد کنندہ ہے، 2022-23 میں انڈیا نے تقریباً 32 ہزار کروڑ روپے کے مسالوں کی برآمد کی، مرچ، زیرہ، مسالے کا تیل اور اولیوریسین، ہلدی، کری پاؤڈر اور الائچی برآمد کیے جانے والے بڑے مسالے ہیں۔

جی ٹی آر آئی کے مطابق بھارتی 700 ملین ڈالرز کی برآمدات کا نصف حصہ خطرے سے دوچار ہو گیا ہے، اگر بات مزید آگے بڑھے گی تو مزید 2.5 ارب ڈالرز کی برآمدات کا نقصان ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں