امریکا کو خوش کرنے کے لیے اسٹیبلشمنٹ نے انتخابات میں گڑبڑ کی، فضل الرحمٰن کا الزام

سٹاف رپورٹر نوائے وقت

کراچی:جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے دعویٰ کیا کہ 8 فروری کے انتخابی نتائج میں ملکی وجوہات کے علاوہ بیرونی اثرات نے بھی اہم کردار ادا کیا، انہوں نے مزید کہا کہ ان کی پارٹی کو اسٹیبلشمنٹ نے حقیقی مینڈیٹ نہیں دیا کیونکہ امریکا فلسطینی گروپ حماس اور افغان طالبان کے ساتھ ان کی جماعت کے روابط پر ناراض تھا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو فضل الرحمٰن نے ملٹری اسٹیبلشمنٹ پر ہمیشہ امریکی ترجیحات کے سامنے جھکنے کا الزام لگاتے ہوئے بتایا کہ انہیں صرف فلسطین کے لوگوں کے ساتھ کھڑے ہونے اور افغانستان اور پاکستان کو قریب لانے پر سزا دی گئی ہے۔

انہوں نے کراچی میں عوامی اسمبلی کے نام سے نکالی جانے والی ایک بڑی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ میرا جرم تھا کہ میں نے حماس کی حمایت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں