منی پیٹرول پمپس اور غیر قانونی پیٹرول سیل پوائنٹس نے عوام کو لوٹنا شروع کردیا ،محکمہ سول ڈیفنس اور ضلع کونسل نے کھلی چھٹی دے دی،پیمانہ پورا نہیں، ناپ تول میں ہیر پھیر وطیرہ،کمشنر ،ڈپٹی کمشنرساہیوال نوٹس لیں

رانا وحید

ساہیوال:ساہیوال ڈویژن میں اوکاڑہ،پاکپتن سمیت منی پیٹرول پمپس و غیر قانونی پیٹرول سیل پوائنٹس نے عوام کو لوٹنا شروع کردیا جبکہ متعلقہ محکمہ سول ڈیفنس اور ضلع کونسل نے غیر قانونی جگہ جگہ پٹرول پمپ لگانے والوں کو کھلی چھٹی دے دی۔ ساہیوال بائی پاس روڈ،ہڑ پہ،داد فتیانہ،نائی والا بنگلہ،ساہیوال شہر بائی پاس،ٹرکوں والا اڈہ اور پاکپتن چو ک،غازی آباد،کسو وال،کماندہ روڈ اور گردونواح میں پٹرول پمپ اور پمپیاں لگا رکھی ہیں۔ جن کو کوئی پوچھنے والا نہیں اور ان پمپوں پر ایرانی تیل کی سپلائی بھی جاری ہے ۔ غیر قانونی منی پیٹرول پمپس و پیٹرول سیل پوائنٹس کی بھرمار۔ منی پیٹرول پمپس کا پیمانہ بھی پورا نہیں۔ ناپ تول میں ہیر پھیر انکا وطیرہ ہے ۔شہریوں نے کمشنر ساہیوال اور ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لیکر کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے کہ ضلع کونسل اور سول ڈیفنس کے افسروں کے خلاف کاروائی کی جائے جو ان کو تحفظ فراہم کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں