رانا وحید
ساہیوال :گرمی کے موسم میں مچھروں کی بھرمار سے ڈینگی وائرس کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے ۔ کسووال کے نواحی گاؤں 16/14ایل میں جگہ جگہ روڑیوں اور گندگی کے ڈھیرسے مچھروں کی افزائش میں بے بہا اضافہ ہو گیا ہے، کوئی پوچھنے والا نہیں۔ 16/14 ایل کی کوئی گلی یا بازار ایسا نہیں، جہاں روڑھی کا ڈھیر نہ ہو ،مال مویشی پالنے والے با اثر لوگوں نے تقریباً گاؤں کی ہر گلی ہر محلے میں روڑھی کے ڈھیر لگا کر عوام کا جینا حرام کر رکھا ہے۔ مچھروں کی افزائش کے باعث لوگ مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ حکام بالا سے نوٹس کی اپیل ہے ۔اہلیان گاؤں کا کہنا ہے کہ مریم نواز کے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت ہمارے گاؤں میں بھی صفائی مہم کا آغاز کیا جائے تاکہ لوگ بیماریوں میں مبتلا ہونے سے بچ جائیں۔