رانا وحید
ساہیوال:ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال ساہیوال کی اہم کامیابی، شعبہء امراضِ چشم یونٹ 2 میں 6 مستحق نابینا مریضوں کو بینائی کی نعمت لوٹا دی گئی۔ان مریضوں کو قورنیا ٹرانسپلانٹ کے ذریعے بینائی لوٹائ گئی۔اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد رضوان نے برطانیہ سے سب سے زیادہ شایع ہونے والے اور نیوز پیپر آف دی ایر ایوارڈ یافتہ اخبار نواءے وقت لندن،انگلش اخبار ڈان اور ڈان ٹی وی کو بتایا کہ شعبہ امراضِ چشم پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی سے باضابطہ طور پر کارنیا ٹرانسپلانٹ کے لیے منظور شدہ ہے اور اسی ضمن میں مستحق مریضوں کو بالکل مفت یہ سہولت میسر کی گئی ہے جو عام طور پر 10 سے 12لاکھ روپیے مالیت کا آپریشن ہے۔ڈاکٹر محمد رضوان نے خصوصی طور پر بیرون ملک مقیم ڈاکٹر نائلہ رفیق اور ڈاکٹر فواد کا شکریہ ادا کیا، جنکی کاوشوں اور بھرپور معاونت سے امریکہ سے عطیہ کیے ہوئے کارنیا بروقت اور باحفاظت ساہیوال پہنچے اور یہ آپریشنز ممکن ہو سکے۔ انہوں نے بتایا کہ اب تک کل 20 مریض اس سہولت سے فائدہ اٹھا چکے ہیں۔ انہوں نے آپریشن میں معاونت کے لیے انایستھزیا ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ ڈاکٹر عمر اجمل، ڈاکٹر محمد شاہد اور ڈاکٹر حمیرا کا بھی شُکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ جو شخص بھی بینائی سے محروم ہے وہ ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال کے شبہ امراضِ چشم میں اپنی رجسٹریشن کرواءے۔