رانا وحید
ساہیوال: ڈپٹی کمشنرساہیوال صائمہ علی نے دیہی مرکز صحت 55/5L کا اچانک دورہ کیا،ڈیوٹی ڈاکٹر کی عدم موجودگی پر انہوں نے شدید اظہار ناراضگی کیا،انہوں نے شفٹ انچارج میڈیکل آفیسر ڈاکٹر اسامہ عتیق سے وضاحت طلب کر لی،انہوں نے کہا کہ غیر ذمہ دار عملے کی ہسپتالوں میں کوئی جگہ نہیں
انہوں نے ادویات کا سٹاک چیک کیا اور مریضوں سے بات چیت کی۔ڈپٹی کمشنرنے مرکز صحت کی صفائی کا بھی تفصیلی جائزہ لیا اور سی ای او ھیلتھ کو ہدایت کی کہ ضلع کے تمام مراکز صحت پر مثالی صفائی ہونی چاہئے۔انہوں نے مزید کہا کہ مراکز صحت پر مریضوں کو مکمل علاج کی سہولت ملنی چاہئے۔