پولیٹیکل رپورٹر نوائے وقت
اسلام آباد: برطانیہ سے سب سے زیادہ شایع ہونے والے اور نیوزپیپر آف دی ایرنواءے وقت لندن،ڈان اور ڈان ٹی وی نواءے وقت لندن،ڈان اور ڈان ٹی وی کا ایک اور اعزاز۔ پیپلز پارٹی کے نامزد سردارسلیم حیدر پنجاب، فیصل کریم کنڈی خیبر پختونخوا کے گورنر تعینات کرنے کی خبر 3 میی کو ہی دے دی تھی۔
پنجاب اور خیبرپختونخوا میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے نامزد سردار سلیم حیدر اور فیصل کریم کنڈی کو گورنر تعینات کردیا گیا۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے پنجاب، خیبر پختونخواہ اور بلوچستان کے گورنرز کی تقرری کی منظوری دے دی۔
صدر مملکت نے سردار سلیم حیدر خان کی بطور گورنر پنجاب جب کہ فیصل کریم کنڈی کی بطور گورنر خیبر پختونخوا تعیناتی کی بھی منظوری دے دی۔
صدر مملکت نے جعفر خان مندو خیل کی بطور گورنر بلوچستان تعیناتی کی بھی منظوری دی۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے جعفر خان مندوخیل کی تقرری کی سمری صدر مملکت کو مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی منظوری کے بعد ارسال تھی۔