رانا وحید
ساہیوال:ساہیوال گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سینٹر ہڑپہ میں ایک پروقار عید ملن پارٹی ہوئی۔ جس کی صدارت شہباز علی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر سپیشل ایجوکیشن ساہیوال ڈویژن نے کی۔تمام سپیشل بچوں نے مختلف رنگوں کے کپڑے زیب تن کیے ہوئے تھے۔ شہباز علی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر سپیشل ایجوکیشن نے سپیشل بچوں کے ساتھ 20 پاؤنڈ کا کیک کاٹا۔اسپیشل بچوں نے کیک کو بہت انجوائے کیا۔ اس کے بعد سپیشل بچوں کی بیف پلاؤ سے توازہ کی گئی۔ مس نایاب کرن ہیڈ مسٹرس، ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ سٹاف نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر سپیشل ایجوکیشن اور ان کی ٹیم کو سپیشل بچوں کی حوصلہ افزائی کے لیے سینٹر امد پرخراج تحسین پیش کیا۔