اسراییل کی اندھی حمایت نے حکمران ٹوری پارٹی کو کہیں کا نہیں چھوڑا ،تاریخ کی بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا
ڈاکٹر اختر گلفام سے
لندن:لیبر پارٹی کے صادق خان نے لندن کے میئر کے طور پر تیسری مرتبہ تاریخی کامیابی حاصل کی ہے، انہوں نے حکمران ٹوری پارٹی کی سوسن ہال کو شکست دی ہے۔
انہوں نے دوبارہ منتخب ہونے کے لیے 1,088,000 ووٹ (43.7%) حاصل کیے، مسزسوسن ہال کے مقابلے میں انھیں 275,000 کی اکثریت حاصل ہوءی، جنہوں نے صرف 812,000 ووٹ (32.6%) سے کم حاصل کیے تھے۔
صادق خان اور محترمہ سوسن ہال کے درمیان انتخابی مہم کے دوران بار بار جھڑپیں ہوتی رہیں، چاقو کے جرائم اور دارالحکومت میں فلسطینی حامی مارچ کو سنبھالنے کے خدشات کے درمیان لڑتے تھے۔
اسراییل کی اندھی حمایت نے حکمران ٹوری پارٹی کو کہیں کا نہیں چھوڑا اور انھیں تاریخ کی بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ برطانیہ کے بلدیاتی انتخابات میں اپوزیشن لیبر پارٹی نے میدان مار لیا، پونے دو سو اضافی نشستوں کے سبب ایک ہزار سے زائد نشستوں کے ساتھ لیبر پارٹی کا پہلا نمبر ہے۔
برطانوی بلدیاتی انتخابات میں 94 اضافی نشستوں کے ساتھ لبرل ڈیموکریٹس کا دوسرا نمبر ہے۔
حکمراں کنزرویٹو کو تاریخی شکست ہوئی، تقریبا ساڑھے چار سو نشستیں کھو کر تیسرے نمبر پر گر گئی، جبکہ بڑی تعداد میں آزاد امیدوار بھی کامیاب ہوئے ہیں۔
آزاد امیدوار کی 88 اضافی نشستوں کے سبب تعداد سوا دو سو کے قریب جاپہنچی ہے، گرین پارٹی کو بھی 70 کے قریب اضافی نشستیں مل گئی، کونسلرز کی تعداد 159 تک پہنچی۔
لیبر پارٹی کو اپنے گڑھ بریڈ فورڈ میں شکست ہوئی، لیبر پارٹی نے 10 سیٹیں لیں، 9 پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے۔