من من مانیاں عروج پر، جگا ٹیکس کی وصولی ،ساہیوال ریجن مینجر پاسکو کی سینٹر انچارجوں کو کسانوں کا استحصال کرنے کی کھلی چھٹی

رانا وحید

ساہیوال:ساہیوال ریجن مینجر پاسکو نے سینٹروں پر تعینات سینٹر انچارجوں کو کسانوں کا استحصال کرنے کی کھلی چھٹی دے دی۔ پاکپتن سمیت کے گر دو نواح کے سینٹروں میں پاسکو انچارجوں نے من من مانیاں عروج پر پہنچ گئی۔ پاسکو نے باردانہ کی بلیک میں فروخت کے باعث کسان میں شدید غم و غصہ پایا جارہا ہے۔بونگہ حیات،لونگاں والی،نور پور،ملکہ ہانس اورفریدکوٹ کے کسانوں نے احتجاج کیا۔ فرید کوٹ پل بند کر دیا گیا۔ پاسکو انچارج سنٹرکے خلاف شدید نعرہ بازی کرتے ہوءے ضلع بدر کرنے کا مطالبہ کر دیا، کسانوں کا کہنا ہے کہ پاسکو انچارج سمیت دیگر سینٹروں میں بھی ملحقہ علاقوں کی بجائے دیگر اضلاع کہ مڈل مینوں کو باردانہ فروخت کر رہا ہے،ذرائع کہ مطابق کسانوں نے دوسرے اضلاع سے گندم سے بھری ٹرالیاں آرہی ہیں۔ کسانوں نے الزام لگایا کہ باردانہ پر بھی فی بوری پر جگا ٹیکس لگا رکھا ہے ۔ جب گندم سینٹر پر آتی ہے تو 102سے103کلو زبردستی وزن لیا جارہا ہے جن کو کوئی پوچھنے والا نہیں۔ متا ثرہ کسانوں نے کمشنر ساہیوال سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں