سٹاف رپورٹر نوائے وقت
اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے وفاقی حکومت کا حصہ بننے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع نے برطانیہ سے سب سے زیادہ شایع ہونے والے اور نیوزپیپر آف دی ایرنواءے وقت لندن،ڈان اور ڈان ٹی وی کو ذرایع نے بتایا ہے کہ کے مطابق پیپلزپارٹی کی جانب سے یہ فیصلہ 2 صوبوں میں گورنر کے عہدوں کے لیے اپنے رہنماؤں کو نامزد کیے جانے کے بعد سامنے آیا ہے۔
ذرایع نے بتایا ہے کہ کے مطابق پیپلزپارٹی نے 2 صوبوں کی گورنرشپ لینے کے بعد وفاقی حکومت کا حصہ بننے کا فیصلہ کرلیا جب کہ فیصلے کے تحت اسے 8 وزارتیں ملنے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کی چیئرمین شپ پیپلز پارٹی کی روبینہ خالد کو دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
ذرائع کا دعوٰی ہے کہ 2 وزارتیں سندھ، 2 بلوچستان اور باقی 4 وزارتیں پنجاب سے تعلق رکھنے والے پارٹی رہنماؤں کو دی جائیں گی۔
ذرائع کا دعویٰ ہے کہ پہلے مرحلے میں وفاقی وزارتیں لی جائیں گی جب کہ دوسرے مرحلے میں وزیر مملکت بنائے جائے گے۔