انٹرنیشنل رپورٹرنوائے وقت
ممبی:انڈیا میں افغانستان کی قونصل جنرل نے مبینہ طور پر دبئی سے تقریباً 18 کروڑ انڈین روپے کا 25 کلو سونا انڈیا میں سمگل کرنے کے الزام کے بعد استعفیٰ دے دیا ہے۔
برطانوی نیوز چینل ’او کے ٹی وی‘ کے مطابق ذکیہ وردک نے اپنے فیصلے کی وجہ ’ذاتی حملوں اور بدنامی اور اس نظام میں واحد خاتون نمائندہ کو غیر منصفانہ طور پر نشانہ بنانے والے عوامی بیانیے‘ کو قرار دیا۔
ذکیہ وردک کو اپریل کے آخری ہفتے میں ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس نے ممبئی ایئرپورٹ پر روکا تھا اور ان سے سونا برآمد ہوا تھا۔ رپورٹس میں کہا گیا کہ سونا ضبط کر لیا گیا اور مقدمہ درج کر لیا گیا لیکن انہیں گرفتار نہیں کیا گیا کیونکہ انہیں سفارتی استثنیٰ حاصل تھا۔