محکمہ لائیو سٹاک نے مردہ اور بیمار مرغیاں سپلائی کرنے کی کوشش ناکام بنادی، جہانگیر عرف ریاض گرفتار

رانا وحید

ساہیوال: محکمہ لائیو سٹاک کے عملے نے مردہ اور بیمار مرغیاں سپلائی کرنے کی کوشش ناکام بنادی، مردہ اور بیمار مرغیاں سپلائی کرنے پر جہانگیر عرف ریاض ولد بشیر احمد سکنہ25ایس پی کو حوالہ پولیس کر د یا۔ شہریوں کا مر غیوں میں بیماری کی روک تھام کا مطالبہ۔ محکمہ لائیو سٹاک کے عملے نے موٹروے پولیس کی اطلاع پر نزد اوکاڑہ ٹول پلازہ کاروائی کرتے ہوئے 2عدد گاڑیاں، نمبر LZR1946 اورSLN7945کو تحویل میں لے گیا جن پر تقریباً 150کلو مردہ اور250کلو زندہ بیمار مرغیاں سپلائی کی جا رہی تھیں۔مردہ اور بیمارمرغیوں کو پولیس کی موجودگی میں تلف کردیا گیا جبکہ پنجاب انیمل سلاٹر کنٹرول ایکٹ1963ترمیم شدہ2016کی خلاف ورزی کرنے پر ملزم جہانگیر عرف ریاض ولد بشیر احمد قوم ڈھوڈی سکنہ25ایس پی تحصیل و ضلع پاکپتن کو حوالہ پولیس کر دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں