چور چوری سے جاءے ،ہیرا پھیری سے نہ جاءے,…..وزیر اعظم شہباز شریف کے وزیر تحفظ خوراک ہوتے ہوئے گندم کی درآمد کا انکشاف

یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ موجودہ حکومت کی اب تک کی مدت میں بھی گندم کی درآمد کا سلسلہ جاری رہا

نوائے وقت انوسٹی گیشن سیل

اسلام آباد:چور چوری سے جاءے ،ہیرا پھیری سے نہ جاءے ، وزیر اعظم شہباز شریف کے وزیر قومی تحفظ خوراک و تحقیق ہوتے ہوئے ملک میں گندم درآمد کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع نے کہا کہ مارچ میں گندم کی درآمد کے وقت وزیر اعظم وزارت خوراک کے انچارج وزیر خود تھے، انہوں نے 3 اپریل کو وفاقی وزیر رانا تنویر کو قومی تحفظ خوراک کا اضافی قلمدان دیا، اس سے قبل تقریباً ایک ماہ تک وزیر اعظم شہباز شریف وزیر تحفظ خوراک کے انچارج وزیر تھے۔

وزیر اعظم نے گندم درآمد کے معاملے پر سیکریٹری خوراک محمد آصف کو او ایس ڈی کردیا تھا۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق نگران دور میں27 لاکھ 58 ہزار 226 میٹرک ٹن گندم درآمد کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ ملک میں گندم کے وافر ذخائر موجود ہونے کے باوجود نگران حکومت کے دور میں بڑے پیمانے پر گندم کی درآمد کے معاملے میں روز نئے انکشافات سامنے آرہے ہیں۔

یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ موجودہ حکومت کی اب تک کی مدت میں بھی گندم کی درآمد کا سلسلہ جاری رہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں