ڈپٹی کمشنر صائمہ علی چھٹی کے روز بھی عوامی مسائل حل کرنے کے لئے سرگرم،ایکسین ہائی وے میاں افتخار احمد کی اب تک اٹھائے جانے والے اقدامات سے متعلق بریفینگ

رانا وحید

ساہیوال: ڈپٹی کمشنر صائمہ علی چھٹی کے روز بھی عوامی مسائل حل کرنے کے لئے سرگرم رہی،دریائے راوی کے کٹاؤ کا جائزہ لینے کے لئے داد بلوچ اور قطب شہانہ پل کا دورہ،آبادی کو دریا برد ہونے سے بچانے کے لئے زیر تعمیر بند کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے۔محمکہ اریگیشن کو ہدایت۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ساہیوال صائمہ علی نے دریا کے کٹاؤ کا جائزہ لینے کے لئے داد بلوچ کا تفصیلی دورہ کیا۔ایکسین اریگیشن عمر ابراراور ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ محمد اکرم وٹو بھی ہمراہ تھے۔ایکسین اریگیشن عمر ابرار نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ نہر کے منصوبے پر چھ کروڑ 40لاکھ روپے خرچ ہو چکے ہیں جبکہ مزید 4کروڑ 80 لاکھ سے سکیم مکمل ہو گی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ آبادی کو دریا برد ہونے سے بچانے کے لئے زیر تعمیر بند کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ منصوبے کو مون سون بارشوں سے قبل ہر حالت میں مکمل کیا جائے تاکہ عوام کے جان و مال کو محفوظ بنایا جا سکے۔ ڈپٹی کمشنر صائمہ علی نے قطب شہانہ پل کا بھی دورہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے فیصل آباد روڈ کو دریا برد ہونے سے بچانے کے لئے ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ اس اہم بین الضلاعی شاہراہ کو ہر حال میں محفوظ کیا جائے۔ ایکسین ہائی وے میاں افتخار احمد نے اب تک اٹھائے جانے والے اقدامات بارے بریف بھی کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں