ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال کے چلڈرن وارڈ میں آتش زدگی، دو بچے جاں بحق، متعدد کی حالت نازک،کرڑوں روپے کی مشینری جل گئی،کمشنر ساہیوال شعیب اقبال سید اور ایم ایس ڈاکٹر اختر محبوب کی امدادی کاموں کی نگرانی

رانا وحید

ساہیوال: ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال کے چلڈرن وارڈ میں آگ لگنے سے دو بچے جاں بحق ہو گیے ۔ متعدد کی حالت نازک ۔ایم ایس سمیت ہسپتال انتظامیہ کمشنر،آر پی او،ڈی پی او،ڈپٹی کمشنر،ریسکیو کی ٹیموں نے بر وقت پہنچ کر کاروائی شروع کر دی۔ ہسپتال میں موجود بچوں کے لواحقین اور انتظامیہ نے 75بچوں کو مختلف وارڈوں میں منتقل کر دیا۔9بچوں کے والدین اپنے بچوں کو لے کر گھروں کو لوٹ گئے ۔ نر سری وارڈ جل کر خاک ہو گیا۔ کرڑوں روپے کی مشینری جل گئی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اس واقعہ کی تحقیقات کے لئے کمشنر ساہویال سے رپورٹ طلب کر لی اور کمشنر ساہیوال نے تحقیقات کے لئے کمیٹی بنا دی۔وارڈ میں داخل تمام بچے محفوظ ہیں وارڈ میں داخل 75 بچوں میں سے 66 بچوں کو دوسرے وارڈ میں شفٹ کر دیا گیا9 بچوں کو لواحقین گھروں کو لے گئے ۔کمشنر ساہیوال شعیب اقبال سید اور ایم ایس ڈاکٹر اختر محبوب امدادی کاموں کی نگرانی کر رہے ہیں۔ وارڈ والی جگہ کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے اور تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے ۔ ہسپتال وارڈ کے ایک اے سی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کی وجہ سے اس نے پورے وارڈ کو آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ پورے شہر کی عوام نے اس واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے کہ اربوں روپے لگانے کے با وجود اے سی میں آگ کیسے لگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں