ناصر غلزی
کلر کہار:سالٹ رینج میں گیس والا بوذر بے قابو ہوکر مخالف سمت سے آنے والی کار سے ٹکرا گیا جس کے بعد کار اور بوذر کو آگ لگ گئی جس سے کار میں سوار میاں بیوی 2 بچوں سمیت جل کر جاں بحق ہوگئے جبکہ بوذر میں سوار 2 افراد بھی جاں بحق ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 6 ہے، فیملی کی شناخت نہیں ہو سکی، ٹویوٹا یارس کار کا نمبر ADA-257 جبکہ گیس بوذر کا نمبر LES-2346 ہے
ڈپٹی کمشنر نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر ان گاڑیوں کے نمبر کو یا ان کے مالکان و لواحقین کو کوئی جانتا ہو تو وہ ٹراما سنٹر کلرکہار یا تحصیل و ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کرلے