ہزاروں پاکستانی گھرانوں کے مستقبل سے بھیانک کھلواڑ، حکومت کا غیر قانونی پاکستانیون سے ظالمانہ اقدام ،پاکستانی کیمونٹی کی شدید مزمت
ڈاکٹر اختر گلفام سے
لندن:اپنے ہی گراتے ہیں نشیمن پہ بجلیاں کے مصداق حکومت پاکستان نے برطانیہ اور یورپ میں مقیم غیر قانونی پاکستانیوں کے لیے نیے پاسپورٹ حاصل کرنے اور پرانے پاسپورٹ کی تجدید پرپابندی لگا دی۔جس نے برطانیہ اور یورپ میں مقیم ہزاروں غیر قانونی طور پر رہنے والوں میں خوف کی لہر پیدا کر دی۔
یہ چیزہزاروں پاکستانی گھرانوں کے مستقبل سے بھیانک کھلواڑکے مترادف ہے، حکومت پاکستان کا یہ اقدام غیر قانونی پاکستانیون سے ظلم کے برابر ہے ،برطانیہ اور یورپ میں رہایش پذیر پاکستانی کیمونٹی نے حکومت پاکستان کے اس عمل کی شدید مزمت کی ہے۔