ساہیوال کے اہم تجارتی مراکز کی سڑکیں بدحالی کا مرکز بن گئیں،ٹریفک حادثات میں اضافہ ، افسروں کی آمدو رفت والی سڑکیں مکمل ، باقی شہر کو اللہ کے سہارے پر چھوڑدیا

رانا وحید، بیوروچیف

ساہیوال ساہیوال شہر کے اہم تجارتی مراکز کی سڑکیں بدحالی کا مرکز بن گئیں۔ شہریوں کی گاڑیاں کھٹارہ ہونا شروع ہو گئیں اوران سڑکوں پر ٹریفک اور آمد و رفت کے حوالے سے سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ شہریوں کا ضلعی انتظامیہ سے عوام پر رحم کرنے کی اپیل عوام کاکہنا ہے کہ جن سڑکوں پر ان افسروں کی آمدو رفت ہے ان کو مکمل کر لیا گیا باقی شہر کو اللہ کے سہارے پر چھوڑ رکھا ہے۔ کچھ سڑکیں کارپوریشن کے افسروں کی نا اہلی کے باعث گٹروں کے گندے پانی سے بھی تباہ اور برباد ہو چکی ہیں۔ساہیوال شہر کے اہم تجارتی مراکز کھوکھا بازار – چرچ روڈ، دیپالپور بازار – فرنیچر بازار۔غوری چوک سے مزدور پلی۔ مزدور پلی سے بوہڑ والا چوک۔ بابے والا چوک۔ جوگی چوک سے ریلوے روڈ کربلا روڈ،پردہ باغ روڈ لیاقت علی،کچی پکی ہڑ پہ،95اور96/6.Rاور شہر کی دیگر سڑکیں گزشتہ عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں سڑکوں پر پڑنے والے گہرے گڑھوں اور جگہ جگہ روڈ کٹس کی وجہ سے ٹریفک حادثات میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ تجارتی۔سماجی۔صحافتی حلقوں۔اور سول سوسائٹی کے راہنماؤں نے کمشنر ساہیوال اور ڈپٹی کمشنر ساہیوال اور دیگر متعلقہ افسران سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری سڑکوں کی پیچ ورک کا کام شروع کروایا جائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں