ایرانی سفیر کی دارالعلوم حقانیہ آمد ،مولانا حامد الحق حقانی سے ملاقات

محمد ناصر غلزی
پشاور: ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کی اپنے دیگر سفارتکاروں کے وفد کے ہمراہ جامعہ دارالعلوم حقانیہ آمد ۔ انہوں نے جمعیت علمائے اسلام کے امیر اور نائب مہتمم مولانا حامد الحق حقانی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات میں حضرت مولانا راشد الحق بھی موجود تھے۔دوطرفہ گفتگو میں پاکستان، افغانستان اور مسئلہ فلسطین پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ مولانا حامد الحق نے بتایا کہ ایران، پاکستان اور افغانستان کے اچھے تعلقات سے اس خطے میں امن اور استحکام پیدا ہوگا ۔ مولانا حامد الحق نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے پر اُن سے تعزیت کی۔ملاقات میں مولانا اسامہ سمیع، مولانا خزیمہ سمیع، عبدالرب صاحبزادہ محمد عمر بھی موجود تھے۔ وفد کو دارالعلوم کے مختلف شعبہ جات دکھائے گئے ۔انہوں نے دارالعلوم کی نئے دارالتدریس ،نئی زیرتعمیر جامع مسجد اور دیگر شعبہ جات کا معائنہ کیا اور مقبرہ حقانیہ میں فاتحہ کے لئے بھی گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں