بلاول بھٹو زرداری سے سابق وزیر اعلی محمود خان کی اسلام اباد میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ملاقات

محمد ناصر غلزی

اسلام اباد..چیئرمین پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین و سابق وزیر اعلی محمود خان سے اسلام اباد میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ملاقات کی،۔جس میں ملکی موجودہ سیاسی اور خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سابق وزیر اعلی محمود خان نے بلاول بھٹو زرداری سے تحفظات کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت نے دہشت گردی، قدرتی آفات، غربت اور بے روزگاری سے متاثرہ صوبے کے اربوں روپے کے ترقیاتی 91 منصوبے پی ایس ڈی پی پروگرام سے نکال کر خیبر پختونخواہ کے عوام کو نظر انداز کردیاہے۔ اس حوالے سے آپ کو وزیر اعظم شہباز شریف سے بات کرکے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ بلاول بھٹو زرداری نے سابق وزیر اعلی محمود خان کے موقف کی تائید کرتے ہوئے کہاکہ صوبہ خیبر پختونخواہ کے عوام نے اس ملک کے لیے لازوال قربانیاں دی ہیں اور ان کہ قربانیوں کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔ سابق وزیر اعلیٰ محمود خان نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم سیاسی لوگ ہیں اور پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین سیاسی رابطے قائم رکھنے پر یقین رکھتی ہے۔ تاہم پارٹی کی دیگر قیادت سے صلاح و مشورے کےبعد ہی اس حوالے سے کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔ملاقات میں گورنر خیبر پختونخواہ فیصل کریم کنڈی اور پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا کے صدر سمیت دیگر قیادت موجود تھے جبکہ تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کی جانب سے سیکرٹری جنرل ملک حبیب نور اورکزئی سمیت تین ایم پی ایز اور دیگر قائدین ملاقات میں شریک ہوئے۔واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی گورنر خیبر پختونخواہ فیصل کریم کنڈی نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین و سابق وزیر اعلی محمود خان سے دو ملاقاتیں کی تھیں اور محمود خان کو پارٹی قیادت کا پیغام پہنچایا تھا جس میں بلاول بھٹو زرداری ان سے ملاقات کی خواہش کااظہار کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں