عید الاضحی نزدیک آتے ہی ٹریفک پولیس اور پنجاب پولیس کے کماؤ پتر دیہاڑیاں لگانے لگے،ڈی پی او ساہیوال فیصل شہزاد اور ڈی ایس پی ٹریفک پولیس سعید خان لودھی سے نوٹس لینے کا مطالبہ

رانا وحید

ساہیوال:عید الاضحی نزدیک اتے ہی ٹریفک پولیس اور پنجاب پولیس کے کماؤ پتروں نے دیہاڑیاں لگانے کے لیے چوکوں کا رخ کر لیا
ٹریفک پولیس کے چند کماؤ پتر مختلف چوکوں میں کھڑے ہو کر لوگوں کی جیبیں کاٹنے لگے۔ موٹر سائیکل روک کر 500 روپے کا تقاضہ کیا نہ دینے پر بیچ بازار میں رات کو 9 بجے ہیلمٹ کا 2000 روپے کا چالان کر دیا۔ جبکہ ویڈیو میں واضح دیکھا جا سکتا ہے کہ تمام لوگ ہیلمٹ کے بغیر سفر کر رہے ہیں۔ لیکن جو ہاتھ لگ گیا وہ کٹ گیا۔ عوام نے ڈی پی او ساہیوال فیصل شہزاد اور ڈی ایس پی ٹریفک پولیس سعید خان لودھی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں