وزیراعلی پنجاب اور ڈاکٹرز آمنے سامنے،ڈاکٹرز کا صوبہ کے چیف ایگزیکٹو کے احکامات ماننے سے انکار

ایم ایس ٹیچنگ اسپتال ڈاکٹر محبوب اختر اور پرنسپل میڈیکل کالج ڈاکٹر عمران حسن کو پولیس نے گرفتار کر لیا

وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے پرنسپل میڈیکل کالج، ایم ایس ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال کو نوکری سے فارغ

وحید رانا

ساہیوال:پرنسپل میڈیکل کالج، ایم ایس ہسپتال نے بچوں کی ھلاکت اور وارڈز میں آتشزدگی کی زمہ داری چھوٹے ملازمین پر ڈالنے کی کوشش کی-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے موقع پر انصاف کرتے ہوئے دونوں افسروں کو نوکری سے نکالتے ہوئے گرفتاری کے احکامات بھی جاری کردیئے-
ڈاکٹرز نے صوبہ کے چیف ایگزیکٹو کے احکامات ماننے سے انکار کردیا-
گرفتاری کے لیے آگے بڑھنے والی پولیس کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن گئے-
ڈی پی او نے مذاکرات کے بعد دونوں افسروں کو خود گرفتار کیا۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے پرنسپل میڈیکل کالج، ایم ایس ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال کو نوکری سے فارغ کر دیا۔
ٹیچنگ اسپتال میں آتشزدگی کے واقعہ کیںعد وزیر اعلیٰ مریم نواز کی آمد ،

پرنسپل میڈیکل کالج عمران حسن ،ایم ایس اختر محبوب ڈاکٹر عثمان اور ڈاکٹر عمر کی گرفتاری اور دس مس فرام سروسز کے احکامات جاری کر دیے۔

ساہیوال : گرفتاری احکامات کیبعد ینگ ڈاکٹرز پیرا میڈیکل سٹاف کا احتجاجی مظاہرہ

ڈاکٹرز کی جانب سے نعرہ بازی غنڈہ گردی نہیں چلے گی

ڈاکثر اسامہ اکرم صدر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ سی ایم وزٹ کے احکامات پر پرنسپل ایم ایس اور دیگر ڈاکٹروں کو اگر گرفتار کیا گیا تو پنجاب بھر کے اسپتال بند کر دیں گئے۔

سیکڑوں کی تعداد میں ڈاکٹرز اور سٹاف او پی ڈیز کے سامنے جمع،احتجاج مظاہرہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں