وزیر اعلی پنجاب کا دورہ ساہیوال ، سرکاری اداروں کی سڑکوں پر دوڑیں لگ گییں

رانا وحید

ساہیوال :وزیر اعلی پنجاب کا دورہ ساہیوال پر سرکاری اداروں کی سڑکوں پر دوڑیں لگ گییں۔ صفائی ستھرائی نہ ہونے کے برابر منظور کالونی مین سڑک والا روڑ غلہ منڈی میں کوڑے کے ڈھیر پڑے رہے ۔کنعان پارک کی دیوار کے ساتھ گندگی کے ڈھیر۔ ساہیوال اندرون شہر گندے پانی سے ڈوبنے لگا۔ لیاقت چوک، جناح چوک، پاشا سٹریٹ، مسجد قباء والی گلی گندے پانی کے تلاب ایسے نظر آ رہے ہیں جیسے کسی چھپڑ میں پھر رہے ہیں۔ شہر کی عوام گندے پانی کی بدبو تعفن سے پریشان ہے اور بیماریوں میں مبتلا ہو رہی ہے۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب شہر بھر کا دورہ کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں