رانا وحید، نوائے وقت
ساہیوال:عید قرباں قریب آتے ہی مافیا نے اپنے پنجے گارڈ لئے ۔سبزیوں کی قیمتوں کی اونچی اڑان۔ انتظامیہ بے بس ۔مافیا بے لگام ۔سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ نے شہریوں کی چیخیں نکلوا دیں۔سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق پیاز اول کا ریٹ زیادہ سے زیادہ 95 روپے فی کلو ہونا چاہیے لیکن اوپن مارکیٹ میں پیاز اول کی بجائے دوئم،سوئم 150 روپے فی کلو کےحساب سے فروخت کیا جا رہا ہے۔اسی طرح ٹماٹر اول کا ریٹ زیادہ سے زیادہ 65 روپے فی کلو ہونا چاہیے اوپن مارکیٹ میں ٹماٹر دوئم،سوئم 120 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کیا جا رہا ہے اگر آلو کی بات کی جائے تو آلو نیا زیادہ سے زیادہ 60 روپے کلو ہے آلو بھی دوئم،سوئم 150 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔ اگر سرکاری ریٹ لسٹ کی بات کی جائے تو مافیا نے سرکاری ریٹ لسٹ کو جوتے کی نوک پر رکھ کر سرکاری ریٹ لسٹ کی دھجیاں اڑا دیں۔مافیا کی جانب سے شہریوں کے حق پر بدترین ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے کوئی پوچھنے والا نہیں شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے سبزیوں کی قیمتوں کے متعلق فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا ہے۔