مریم نواز معافی مانگیں ، سپیشل برانچ کے افسر رانا فواد کو غلط رپورٹنگ کر نے پر نوکری سے فارغ کریں،ن لیگ کے سیکرٹری علی جان کوعہدے سے ہٹایا جائے،..وزیر اعلیٰ پنجاب نے ڈاکٹرز کے ساتھ ظلم ، نا انصافی کی انتہا کر دی

میڈیکل کالج ساہیوال کے پرنسپل ڈاکٹر عمران ،ایم ایس ڈاکٹر اختر محبوب،اے ایم ایس ڈاکٹر عمر فاروق،ڈی ایم ایس ڈاکٹر عثمان کی ملازمت پر بحالی تک ہڑتال رہے گی

ینگ ڈاکٹرز ایسو سی ایشن پنجاب کے صدر ڈاکٹر شعیب نیازی،ساہیوال ینگ ڈاکٹرز ایسو سی ایشن کے صدر اسامہ اکرم،صدر وائی این اے سٹاف فخرکی مشترکہ پریس کانفرنس

رانا وحید، نوائے وقت

ساہیوال: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال کے پر نسپل،ایم ایس اور ڈاکٹروں کو گرفتار کروا کر ظلم اور افسوس ناک سیاہ دن بنانے کی انتہاکر دی ہے ینگ ڈاکٹر ز ایسو سی ایشن کی کال پر پنجاب کے تمام ہسپتال بند رہیں گے جبکہ ایمر جنسی میں ہم اپنے افسروں کی ہدایت پر مریضوں کو چیکنگ کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ ینگ ڈاکٹرز ایسو سی ایشن پنجاب کے صدر ڈاکٹر شعیب نیازی،ساہیوال ینگ ڈاکٹرز ایسو سی ایشن کے صدر اسامہ اکرم،صدر وائی این اے سٹاف فخر نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے میڈیکل کالج ساہیوال کے پرنسپل ڈاکٹر عمران حسن خان اور ایم ایس ڈاکٹر اختر محبوب،اے ایم ایس ڈاکٹر عمر فاروق،ڈی ایم ایس ڈاکٹر عثمان اور ینگ ڈاکٹرز کو گرفتار کر نے اور نوکری سے فارغ کر نے کے احکامات کے بارے میں کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے ڈاکٹرز کے ساتھ ظلم اور نا انصافی کی انتہا کر دی ہے ہم پورے پنجاب میں سرکاری و غیر سر کاری ہسپتالوں کو بند کر رہے ہیں جبکہ ہسپتالوں کی ایمر جنسی میں کام ہوتا رہے ہمارے ساتھ 467 فکیلٹی ممبران،352 نرسز،182پیرا میڈکس سٹاف کے علاوہ پنجاب کی عوام کھڑی ہے۔ڈاکٹر اسامہ اکرم نے مزید کہا کہ جب تک ڈاکٹرز اور پیرا میڈکس سٹاف،نرسز پر تشدد کرنے والے اور غیر قانونی گرفتار کر نے والے پولیس افسران کو معطل نہیں کیا جاتا اور احکامات واپس نہیں لئے جاتے ،ایم ایس اور پرنسپل کو نوکری پر بحال نہیں کیا جاتا ہڑتال جاری رہے گی۔اس مو قع پر ڈاکٹر شعیب نیازی نے کہا کہ ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال کی چلڈرن وارڈ میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگنے کی ذمہ داری بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ یا ٹیکنیکل ڈیپارٹمنٹ پر عائد ہوتی ہے اس وقوعہ میں کوئی بچہ جاں بحق نہیں ہوا بلکہ بچے بیماری کی وجہ سے جاں بحق ہو ئے ہیں۔ہمارا مطالبہ ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز ڈاکٹرز سے معافی مانگیں اور اپنا فیصلہ واپس لیں اور سپیشل برانچ کے افسر رانا فواد کو غلط رپورٹنگ کر نے پر نوکری سے فارغ کریں ورنہ ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔احتجاج کے دوران مریضوں کو نقصان پہنچنے کی تمام ذمہ داری وزیر اعلیٰ پنجاب پر عائد ہوگی۔ہم اس فیصلے کو مسترد کر تے ہیں اور ن لیگ کے سیکرٹری علی جان کو بھی عہدے سے ہٹایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں