محمد ناصر غلزی
پشاور: ضلع نوشہرہ کی پولیس نے نظام پور میں تین افراد کو قتل کرنے والے سفاک ملزم یاسر زمان کو گرفتار کر لیا ۔ ملزم یاسر نے چار ماہ سے میکے بیٹھی ہوئی اپنی بیوی پر فائرنگ کر دی تھی۔ اس دوران اپنے ساس اور سسر کو بھی قتل کر دیا تھا۔ جسکے بعد ان تینوں لاشوں پر تیزاب پھنک کر ان کے چہروں کو مسخ کر ڈالا تھا ۔ملزم کی گرفتاری کے لیے پولیس کی ٹیم نے کاروائی کی اور 24 گھنٹے سے کم وقت میں قاتل یاسر زمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزم سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ مزید تفشیش جاری ہے۔