سپورٹس رپورٹر نوائے وقت
امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں جاری آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ کے 35ویں میچ میں آسٹریلیا نے سکاٹ لینڈ کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔جبکہ انگلینڈ سُپر ایٹ مرحلے میں پہنچ گیا۔
اتوار کو سنیٹ لوشیا میں کھیلے گئے میچ میں سکاٹ لینڈ کی جانب سے دیے گئے 181 رنز کے ہدف کو آسٹریلیا نے 19.4 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
آسٹریلیا کی جانب سے ٹریوس ہیڈ نے 68، مارکس سٹوئنس نے 59 اور ٹِم ڈیوڈ نے 24 رنز بنائے۔