رانا وحید ،نوائے وقت
ساہیوال:پاکستان سمیت دن بھر کو ماحولیاتی آلودگی جیسی گھمبیر صورتحال کا سامناہے ،جس کے تدارک کے لئے حکومت کروڑوں درخت لگانے کے ساتھ ساتھ مختلف اقدامات اٹھا رہی ہے۔ ماحولیاتی آلودگی کے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر عدالت عالیہ نے فصلوں کی باقیات کو جلانے پر مکمل پابندی عائد کر رکھی ہے جس پر عمل درآمد کےلیے حکومت پنجاب نے فصلوں کی باقیات کے جلانے کے حوالہ سےدفعہ 144کے نفاذ کے ساتھ ساتھ آگ لگانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے سیٹلائٹس ٹیکنالوجی کا استعمال بھی کیا جارہا ہے۔ اس کے باوجود مکئ کی فصل کی باقیات کو آگ لگانے کا سلسلہ دھڑلے سے جاری ہے ۔ہر طرف دھواں ہی دھواں اس کے باوجود محکمہ زراعت سمیت قانون نافذ کرنے والے دیگر ادارے مکمل چشم پوشی اختیار کیے ہوۓ ہیں۔ عوامی و سماجی حلقوں نے کمشنر و ڈپٹی کمشنر ساہیوال سے فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے کے معاملہ پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے