ڈاکٹرز کی ہڑتال ختم نہ ہوءی تو قیمتی انسانی جانیں ضائع ہونے کا خدشتہ ہے

رانا وحید ، نواءے وقت

ساہیوال:ساہیوال سمیت پنجاب بھر میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال ڈاکٹری جیسے مقدس پیشہ کے خلاف ہے اور قیمتی انسانی جانوں سے کھیلنے کے مترادف ہے۔ پنجاب میں سرکاری ہسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے اپنے مطالبات منوانے کے لئے کی جانے والی ہڑتال اور سرکاری ہسپتالوں کے اوپی ڈیز سمیت تمام شعبوں کو بند کرنے کی وجہ سے اب تک کی اطلاع کے مطابق مبینہ طور پر کئی قیمتی انسانی جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔ حکومت پنجاب کی طرف سے فوری طور پر اگر یہ ڈاکٹرز کی ہڑتال ختم ناکروائی گئی تو مزید قیمتی انسانی جانیں ضائع ہونے کا خدشتہ ہے۔ساہیوال کے شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب، وزیر صحت اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ ہے کہ خدارا ہمارے مریضوں پر رحم کیا جائے اور ڈاکٹرز بھی اپنے مطالبات کے لئے قیمتی انسانی جانوں کو خطرے میں نہ ڈالیں۔اور اپنے مقدس پیشے کا خیال کرتے ہوئے اپنے تمام معاملات اور مطالبات حکومت سے خوش اسلوبی سے طے کر لیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں