ڈی پی او ساہیوال فیصل شہزاد کی خصوصی ہدایات پرعید الاضحی کے موقع پرجامع سیکیورٹی پلان جاری

رانا وحید ، نوائے وقت

ساہیوال: ڈی پی او ساہیوال فیصل شہزاد کی خصوصی ہدایات پرعید الاضحیٰ کے موقع پر تمام ممکنہ حفاظی اقدامات کو یقینی بنانے کے لیے وسیع پیمانے پر سکیورٹی پلان ترتیب دیا گیا ہے ۔ ضلع ہذا میں عیدالاضحٰی کے کل232 اجتماعات ہوں گےجس میں کل 171 مساجد،12امام بارگاہوں، اور 40 کھلے مقامات پر نماز عید الاضحی کے اجتماعات ہوں گے۔ ضلع بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ، ملک دشمن و جرائم پیشہ عناصر پر کڑی نگاہ رکھنے کے لئے سول پارچات میں ملبوس اہلکار تعینات ،ضلع بھر میں امن وامان قائم رکھنے کے لئے 900 سے زائد پولیس افسران و اہلکاران اپنی ڈیوٹی سر انجام دیں گے ۔جن میں 7 ڈی ایس پیز،28انسپیکٹرزو ایس ایچ اوز ،93 اپرسبارڈینیٹ,510 کانسٹیبلز،63لیڈی کانسٹیبلز اور152ٹریفک پولیس اہلکار جبکہ ایلیٹ کی 8ٹیمیں امن کی فضا برقرار رکھنے کے لیے گشت پر مامور رہیں گی۔ اہم مساجد میں واک تھرو گیٹ، میٹل ڈیٹیکٹر اورتمام اہم اجتماعات پر سی سی ٹی وی کیمرے نسب کئے گئے ہیں۔ ڈی پی او ساہیوال فیصل شہزاد کی خصو صی ہدایات پر شہر بھر میں پکٹ پوائنٹ قائم کر کے مشکوک اور شر پسند عناصر پر کڑی نگاہ رکھنے کی ہدایات جاری جبکہ بھاری گاڑیوں کا شہر میں داخلہ بند کردیا گیا ہے۔ ڈی پی او ساہیوال نے کہا ہے کہ عیدالاضحی کی خوشیوں کے موقع پرعوام الناس کو پر امن ماحول فراہم کر نے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں