اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج؛ پی ٹی آئی خاتون رہنما سمیت کارکنان کیخلاف مقدمہ درج

پولیٹیکل رپورٹر نوائے وقت

راولپنڈی: سینڑل جیل اڈیالہ کے باہر احتجاج کرنے پر راولپنڈی پولیس نے پی ٹی آئی کی خاتون رہنما سمبابیہ طاہر سمیت کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

مقدمہ پولیس مدعیت میں درج کیا گیا جس میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی، پولیس مزاحمت اور پولیس اہلکار کی وردی پھاڑنے و شاہراہ عام کو بند کرنے کی دفعات لگائی گئیں۔

پولیس نے 6 کارکنان عاقل خان، ملک بدر فرحان، زبیر حسین، نعمان طارق، نوید اختر اور مقصود ذوالفقار کو بھی نامزد کرکے گرفتار کرلیا۔

اسکے علاوہ، احمد حسن، مبشر کانجو وغیرہ پانچ نامزد اور چند دیگر نامعلوم بھی مقدمے میں شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں