بابر اعظم سمیت 6 کرکٹرز کا فوری وطن واپس نہ آنے کا فیصلہ، لندن میں تعطیلات گزاریں گے

ڈاکٹر اختر گلفام سے

لندن: کپتان بابر اعطم سمیت 6 کھلاڑی اور 4 آفیشلز نے ٹیم کے ساتھ واپس پاکستان نہ آنے کا فیصلہ کیا ہے بلکہ وہ برطانیہ آییں گے

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر ایٹ راونڈ میں کوالیفائی نہ کر پانے والی قومی کرکٹ ٹیم آج سے پاکستان واپسی کا سفر شروع کرے گی، کھلاڑی 19 جون کو براستہ دبئی پاکستان پہنچیں گے۔

ڈان ٹی وی ،ڈیلی ڈان اور نواءے وقت ذرائع کے مطابق کپتان سمیت 6 کھلاڑی اور 4 آفیشلز ٹیم کے ساتھ واپس پاکستان نہیں آرہے، وہ لندن میں تعطیلات گزارنے کے بعد پاکستان واپسی کا پلان کریں گے، فی الحال ٹیم کے ساتھ پاکستان نہ جانے والوں میں بابر اعظم، محمد عامر، عماد وسیم، حارث روف، شاداب خان اور اعظم خان شامل ہیں، یہ سب لوگ اہل خانہ اور دوستوں کے ساتھ وقت گزاریں گے، ان میں سے چند کی برطانیہ میں لیگ کے لیے بھی بات چیت چل رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں