آذیفہ جمشید
لاہور:چیرمین پی ٹی آءی مران خان کے لیے قیدی 804 ہوءے گانے والے معروف گلوکاروں ملکو اور سارا الطاف کولندن جانے سے روک دیا گیا، دونوں کا نام پی این آئی لسٹ میں شامل ہے۔
ڈان ٹی وی کے مطابق معروف گلوکاروں ملکو اور سارا الطاف کو نام پی این آئی لسٹ میں شامل ہونے کی وجہ سے بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا، دونوں گلوکار شوز کے لیے لندن جارہے تھے۔
گلوکار ملکو نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ ان کا نام پی این آئی لسٹ سے نکالا جائے، انہوں نے کہا ہے کہ لندن میں شوز نہ کرنے سے انہیں اور ان کے پروموٹرز کو بہت نقصان ہوگا۔
گلوکار ملکو کا کہنا تھا کہ میرا نام پی این آئی لسٹ میں ڈالا گیا ہے،آرٹسٹ ہمیشہ سانجھا ہوتا ہے سب کے لیے گانے گائے ہیں، پوری دنیا کے شائقین مجھے سننا چاہتے ہیں، اف لوڈ کر دیا جائے تو پوری دنیا میں کیا میسج جائے گا۔
گلوکار کا کہنا تھا کہ میں نے بیرون ملک جا کر پیسہ پاکستان لے کر ہی آنا تھا جس کی وجہ سے کتنے لوگوں کے گھروں کے چولہے جلنے تھے۔
واضح رہے کہ ملکو اور سارا الطاف نے ایک سیاسی تنظیم کے حوالے سے متعدد گانے گائے جو بے حد مقبول ہوئے۔
دریں اثنا گلوکاروں کے وکیل اظہرصدیقی ایڈوکیٹ نے کہا ے کہ آرٹسٹ کی کوئی سرحد نہیں ہوتی وہ پوری دنیا میں جانا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بیرون ملک جانے سے روکنا غیر قانونی اقدام ہے، آپ ایک مہینے سے زائد نام پی این آئی لسٹ میں نہیں ڈال سکتے، اگر اپ نے اپنے آرٹسٹوں کے ساتھ بھی یہ کرنا ہے پھر اللہ ہی حافظ ہے۔
اظہرصدیق ایڈوکیٹ نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی کچھ تو خیال کریں۔