ساہیوال شہر میں گندہ پانی میونسپل کارپوریشن کے ملازمین کی کاکردگی کو عیاں کرنے لگا

عید قربان پر کمشنر ساہیوال نے میونسپل کارپوریشن عملہ کی چھٹی تو منسوخ کر دی مگر کام نہ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کا عمل ادھورا چھوڑ دیا

رانا وحید نوائے وقت

ساہیوال:میونسپل کارپوریشن اور ضلع کونسل کے علاقہ جات میں آلائشوں کو ٹھیکانے نہ لگایا جا سکا۔ منظور کالونی مین روڑ پر آلائشیں ہی آلائشیں نظر انے لگی۔ اسی طرح عارف والا روڑ محلہ راجپورہ اوور ہیڈ برج کے قریب آلائشوں کی بدبو اور تعفن نے گزرنے والوں کا جینا دوبھر کر رکھا ہے۔ 135نائن ایل فیصل کالونی، رسول پور کالونی میں گندے پانی کے گٹر ابل رہے ہیں۔ مور والا چوک گندے پانی کے تالاب نے گھروں میں رہنے والوں کو گھر چھوڑنے پر مجبور کر دیا ہے ۔نمازی مسجد میں بھی نہیں جا سکتے۔ حال ہی میں چیف آفیسر نے مہنگے ٹھیکے جات دے کا میونسپل کارپوریشن کا سہی ریکارڈ توڑا ہے۔ ساہیوال شہر میں گندہ پانی اچھل اچھل کر میونسپل کارپوریشن کے ملازمین کی کاکردگی کو عیاں کر رہا مگرمجال ہے کرپٹ ٹولے کے کانوں میں جوں تک رنگیتی ہو۔ عید قربان پر کمشنر ساہیوال نے میونسپل کارپوریشن عملہ کی چھٹی تو منسوخ کر دی مگر وہاں کام نہ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کا عمل ادھورا چھوڑ دیا۔ شہریوں نے کمشنر ساہیوال سے اپیل کی ہے کہ شہربھر میں کام کرنے والے میونسپل کارپوریشن اور ضلع کونسل کے ملازمین جن کی چھٹی منسوخ کی گئی ہے ان میں سے کسی ایک ادھے کی ڈیوٹی اس سائڈ پر بھی لگا دیں، جہاں جہاں کی نشاندہی کی گئی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں