چمن میں آٹھ ماہ سے دھرنے پر بیٹھے مظاہرین کی عید الاضحیٰ کی نمازکی ادایگی بھی دھرنے کے مقام پر

سٹاف رپورٹر نوائے وقت

چمن :افغانستان سے ملحقہ بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں گزشتہ تقریباً آٹھ ماہ سے دھرنے پر بیٹھے مظاہرین نے عید الاضحیٰ کی نماز بھی دھرنے کے مقام پر ادا کی۔ ہزاروں شہریوں نے مظاہرین سے اظہار یکجہتی کیا۔
چمن میں پاک افغان سرحد پر پاسپورٹ اور ویزے کی شرط کے اطلاق کے خلاف 21 اکتوبر 2023 سے بارڈر پر کام کرنوالے مزدوروں اور چھوٹے تاجروں کی جانب سے دھرنا دیا جا رہا ہے۔
دھرنے کے 240ویں دن اور عید الاضحیٰ کے موقع پر مظاہرین کے ساتھ ساتھ بڑی تعداد میں شہریوں نے بھی احتجاج میں شرکت کی اور وہی نماز عید ادا کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں