فوٹو سیشن کرنے والے کمشنر ساہیوال ،ڈپٹی کمشنر ساہیوال، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن ساہیوال اک نظرکرم ہم پر بھی کریں

افسران کو ان جگہ کا وزٹ کروایا گیا ہے جہاں آلائشیں تھی ہی نہیں

رپورٹ :رانا وحید احمد بیوروچیف ڈان ٹی وی

ساہیوال کے شادماں ٹاون پرجہاں انتڑیوں اوجھڑیوں کی بدبو سے علاقائی شہری دیگر محلوں میں عید کا دوسرا دن گزارنے جا رہے ہیں۔ ساہیوال میونسپل کارپوریشن کی نالائقی دیکھیں ، افسران کو ان جگہ کا وزٹ کروایا گیا ہے جہاں آلائشیں تھی ہی نہیں ۔کل عید والے دن کی اور آج کی شادماں ٹاؤن مارفا کالج کے دونوں طرف آلائشیں پڑی ہیں جس کی بدبو اور تعفن پھیلنے سے اہل محلہ دوسرے محلوں میں دوپہر کزارنے پہنچے ہوے ہیں۔ کل کا اور آج کا گند اور آلائشیں اوجھڑیاں گرمی کی تپش میں پھٹ رہی ہیں۔ واہ مجال کوی ادارہ اٹھانے آیا ہو، شہر کی مین شارع پر ٹینٹ لگا کر فوٹو سیشن کیا جا رہا ہے، اہل محلہ نے کمشنر ساہیوال، ڈپٹی کمشنر ساہیوال اور چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن سے سخت نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں