پولیٹیکل رپورٹر نوائے وقت
واشنگٹن :امریکی وزیر خارجہ انٹنی بلنکن نے کہا ہے کہ واشنگٹن اپنے خدشات کی وجہ سے ’ایک شپمنٹ۔۔۔ 2000 پاؤنڈ وزنی بموں۔۔۔ کا جائزہ لے رہا ہے، جس کے بارے میں خدشہ ہے کہ انہیں جنوبی غزہ شہر رفح جیسے گنجان آباد علاقے میں استعمال کیا جائے گا۔‘
تاہم ان کا کہنا تھا کہ ’دیگر ہتھیار معمول کے مطابق جا رہے ہیں اور واشنگٹن اس بات کو یقینی بنا رہا ہے کہ اسرائیل کے پاس وہ سب کچھ ہو جس کی اسے اپنے دفاع کے لیے ضرورت ہے۔‘
وائٹ ہاؤس کی جانب سے یہ ردعمل نتن یاہو کے اس بیان کے چند گھنٹوں بعد سامنے آیا جس میں اسرائیلی وزیراعظم نے کہا تھا کہ بلنکن نے انہیں یقین دلایا ہے کہ امریکی حکومت ہتھیاروں کی آمد میں تاخیر دور کرنے کے لیے ’دن رات کام‘ کر رہی ہے۔