رانا وحید احمد ۔ بیورو چیف ڈان ٹی وی ساہیوال
ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال میں حالیہ آتش زدگی کے واقعے کے بعد، بلا جواز اساتذہ کی گرفتاریوں اور ان پر تشدد کے نتیجے میں ساہیوال میڈیکل کالج کے پرنسپل، فیکلٹی ممبران، سینئر رجسٹرارز، میڈیکل آفیسرز، پی جی آرز، نرسنگ سٹاف، پیرا میڈیکل سٹاف اور دیگر ایڈمنسٹریشن نے بطور احتجاج اپنے استعفے سیکرٹری ہیلتھ کو بھجوا دیے ہیں جب کہ ہسپتال کی OPD مسلسل بند ہے
اس احتجاج کے دوران ٹیچنگ فیکلٹی، ڈاکٹرز، نرسز، پیرا میڈیکل سٹاف، ایڈمنسٹریشن اور دیگر ہسپتال عملہ نے مشترکہ میٹنگ میں حکومت وقت سے درج ذیل مطالبات پیش کیے ہیں۔
بلا جواز محکمانہ کاروائی کے تحت ہونے والے تمام احکامات کو فوراً واپس لیا جائے۔
ریاستی گنڈا گردی پر حکومت وقت عوام الناس کے سامنے معافی مانگے۔
ڈاکٹرز اور دیگر ہسپتال کے سٹاف پر تشدد اور بلاجواز گرفتاریوں پر پولیس معافی مانگے۔
پولیس تشدد سے زخمی ہونے والے ڈاکٹرز اور دیگر عملہ کی تلافی کی جائے۔
یہ اقدام ہسپتال اور میڈیکل کالج کے عملے کی ریاستی جبر اور ظلم کے خلاف سخت احتجاج کا اظہار ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ حکومت وقت ہمارے مطالبات پر فوری عملدرآمد کرے گی تاکہ ہسپتال کی معمول کی سرگرمیاں جلد از جلد بحال ہو سکیں۔