ڈاکٹر اختر گلفام سے
لاہور:روزنامہ نواءے وقت ،ڈیلی ڈان آور ڈان ٹی وی کو ذرایع نے بتایا ہے کہ بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں سرفراز احمد کے ایکشن میں آنے کا امکان ہے، 2 ہوم میچز میں بابراعظم سمیت کچھ سینئرز کو ’آرام‘ دیا جاسکتا ہے، کچھ نئے کھلاڑیوں کو بھی موقع مل سکتا ہے، عبداللہ شفیق، سلمان علی آغا اور سعود شکیل بھی وائٹ کٹ زیب تن کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق ٹی 20 ورلڈکپ میں مایوس کن پرفارمنس کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کی اگلی مصروفیت بنگلہ دیش کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز کی ہوم سیریز ہے، یہ مقابلے آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہیں، ان میں بابراعظم، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی کو آرام دیتے ہوئے کچھ نئے کھلاڑیوں کو موقع دیا جاسکتا ہے، وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد بھی ہوم گراؤنڈز پر ایکشن میں دکھائی دے سکتے ہیں۔