پولیس بیٹ 15 ساہیوال کی اوور لوڈنگ اور اوور چارجنگ کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کارروائی

رانا وحید احمد ،نوائے وقت

نیشنل ہائی وے موٹر وے پولیس بیٹ 15 این فاہیو ساہیوال کی انسپکٹر جنرل سلمان چوہدری ،ڈپٹی انسپکٹر جنرل موٹر وے پولیس شاہد جاوید اور سیکٹر کمانڈر عاطف علی چوہدری کے احکامات کی تعمیل کرتے ہوئے قومی شاہراہ پر سواریوں کی اوورلوڈنگ کرنے والی گاڑیوں اور عید کے رش کا فاہدہ اٹھا کر مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز اور بسوں کے خلاف سخت کارروائی کا آغاز کر دیا کیا ہے۔ اس مہم کا مقصد عید کے رش کا فایدہ اٹھا کر ٹرانسپورٹرز کا سواریوں کے استحسال کر کے زاید کرایہ وصول کرنے کو روکنا ہے۔اس سلسلہ میں ڈی ایس پی موٹر وے پولیس ساہیوال نے مختلف ٹیمیں تشکیل دے کر مختلف مقامات پر بسوں اور دیگر پبلک سروس ٹرانسپورٹ کو چیک کرنے کا ٹاسک دے دیا ہے مو ٹروے پولیس افسران اپنی بھرپور محنت سے اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ کسی بھی مسافر سے زائد کرایہ وصول نہ کیا جا سکے۔زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز سے موقع پر سواریوں کو کرایہ واپس کروایا جا رھا ھے ۔اس سلسلہ میں مسافروں سے استدعا ہے کہ زائد کرایہ یا اوورلوڈنگ کی صورت میں قومی شاہراہ پر موٹر وے پولیس افسران کو لازمی اطلاع دیں یا ھیلپ لائن 130پر کال کر کے بتائیں ۔موٹروے پولیس کی عید کے موقع پر ٹرانسپورٹرز کے خلاف کارروائی پر عوامی حلقوں میں اور خصوصاً مسافروں نے بے حد سراہا جا رھا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں