گرفتار شدہ بندے کو تشدد کر کے ماردیا،پولیس تھانہ کمیر کے خلاف احتجاج جاری ،مین جی ٹی روڈ بلاک
رانا وحید نوائے وقت
ساہیوال:پولیس تھانہ کمیر کے خلاف احتجاج جاری ۔مین جی ٹی روڈ بلاک مظاہرین کے مطابق پہلے سے گرفتار شدہ بندے کو تشدد کر کے ماردیا۔
مظاہرین کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مقتول پر کسی قسم کا کوئی مقدمہ نہ ہے۔ پولیس نے بلاوجہ ریڈ کر کے ہمارے بندہ کو رات گئے گھر سے اٹھایا اور تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کر کے اڈا چھبیل کے کے قریب نہر پر پھینک دیا اور بعد میں ڈرامہ رچایا گیا کہ نامعلوم لاش برامد ہوئی ہے ۔اس پر بات کرتے ہوئے مظاہرین کا کہنا تھا کہ یہاں 15 کی کال پر بھی پولیس کے بیانات میں بھی تضاد ہے
مظاہرین کے مطابق کچھ دن قبل ہم سے 10 ہزار روپے کی ڈیمانڈ بھی کی گئی جو کہ مقتول کے غریب ہونے کی وجہ سے ادا نہ کر سکنے پر یہ وقوعہ پیش ایا
جبکہ پولیس تھانہ کمیر کے مطابق ہمیں آج صبح 15 پر کال موصول ہوئی۔ جس میں اطلاع دی گئی کہ ایک نامعلوم لاوارث لاش اڈا چھبیل کے قریب نہر سے برامد ہوئی ہے جسے ہم نے فوری قبضہ میں لیا اور کاروائی شروع کر دی۔